Live Updates

ْنوکریاں اور گھر دینے والے آج آئی ایم ایف کے سامنے کشکول لے منتیں کررہے ہیں‘عظمی بخاری

جس آئی ایم ایف کو نوازشریف نے ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا آج عمران خان اسی کے سامنے اپنی فریاد کررہے ہیں

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

ْنوکریاں اور گھر دینے والے آج آئی ایم ایف کے سامنے کشکول لے منتیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کار خانے بنداورلنگرخانوں کی رونقیں بحال ہیں ،نوکریاں اور گھر دینے والے آج آئی ایم ایف کے سامنے کشکول لے منتیں کررہے ہیں،ساڑھے تین سالوں سے عمران خان دنیا بھر سے بھیک مانگنے میں مصروف رہے ہیں،جس آئی ایم ایف کو نوازشریف نے ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا آج عمران خان اسی کے سامنے اپنی فریاد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان کا فوکس صرف اپنے وزراء کو تبدیل کرنے پر ہے۔غریب کی روٹی اور مسائل سے ان کو کوئی سرکار نہیں ہے۔دعوے اور خیالی پلائو تحریک انصاف کا منشور بن چکے ہیں۔وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر قوم کو لیکچر دینے سے غربت کم نہیں ہو سکتی۔پاکستان کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ(ن) ہے۔عمران خان کو لانے والوں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ اس سلیکٹڈ نے ہمارا سارا پلان برباد کردیا ہے۔نالائق اعظم کے وزیر اور مشیر پہلے مہنگائی کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈالتے تھے آج اپنی نالائقی کا ذمہ دار عالمی منڈی کو ٹھہرارہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات