Live Updates

مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی ہے

ابھی گیس کا بحران آنے والا ہے، ہم سڑکوں پر آ رہے ہیں، حکومت کو پٹرول کی قیمت مزید بڑھانے نہیں دیں گے۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 اکتوبر 2021 17:20

مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2021ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر آ رہے ہیں، حکومت کو پٹرول کی قیمت مزید بڑھانے نہیں دیں گے۔لیگی رہنما کے مطابق پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ و ذرا بتائیں بھارت اور بنگلہ دیش میں بجلی کتنے کی ہے ،گیس کتنے کی ہے اور ایل این جی کتنے میں مل رہی ہے۔

۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 162 ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئے تھے جو اب پچیس سو ارب سے زائد ہو گیا ہے اور اب بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو پچیس ہزار ارب کا قرضہ تھا آج عمران خان کے تین سال میں ہمارا قرضہ چالیس ہزار ارب سے زائد ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے دور میں پچاس لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں۔22 کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نکالا گیا۔

جب کہ عمران خان کے دور میں 85 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے۔مفتاح اسماعیل مزید کہا کے ابھی گیس کا بحران آنے والا ہے۔ عمران خان کے تین سال میں پاکستان کا مجموعی قرضے کا ساٹھ فیصد بڑا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی،ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات