مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے 4کشمیری نوجوان شہید کر دیے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کی شام ضلع کولگام میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیے جس سے بدھ کو شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میںبھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ بھارتی فوجیوںنے بدھ کی صبح سویرے ضلع شوپیاں کے علاقے Dragedمیں تلاشی آپریشن کے دوران 2نوجوان شہید کیے ۔