Live Updates

وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:19

وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کل 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وفد میں شامل ہونگے،وزیراعظم عمران خان سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے،وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات