
وزیراعظم معائنہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز کی باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا
یہ پراسیس قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اداروں کےذریعے قانون کی انفورسمنٹ کی جائے گی
سمیرا فقیرحسین
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
10:26

(جاری ہے)
جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا منی لانڈرنگ یا ٹیکس چوری کی گئی ہے یا نہیں،پہلے فیز میں پچاس افراد یا کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے خلاف انکوائری ہوگی بعد ازاں اسے وسعت دی جائے گی۔
یہ پراسیس قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور جب بھی ضرورت ہوگی تو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےذریعے قانون کی انفورسمنٹ کی جائے گی ،کمیشن کے مطابق ملوث افراد یا کمپنیوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ تحریری طور پر اپنا مؤقف پیش کریں اور اپنی آف شور کمپنی کے بارے میں وضاحت کریں. وزیر اعظم کمیشن نے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات کے عمل میں کمیشن کی مدد کریں ۔ خیال رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے پینڈورا لیکس سے متعلق آئی سی آئی جے سےمعلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) سے پینڈورا لیکس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ درخواست میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیز سے متعلق معلومات کی فراہمی شامل ہے۔ کمیشن کے مطابق تمام تحقیقات حقائق پر مبنی ہوں گی کوئی اور ادارہ بھی معلومات دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کمیشن احتساب،شفافیت اورگڈگورننس پریقین رکھتا ہے اور تمام تحقیقات حقائق پر مبنی ہوں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
-
ملائیشیا پر مذہبی قدامت پرستی کی بڑھتی ہوئی گرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.