پدری اور جدی پشتی اراضیات اور مکان کا شرعی و قانونی مالک ہوں:احمد جاموٹ

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 19:03

بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2021ء) پدری اور جدی پشتی اراضیات اور مکان کا شرعی و قانونی مالک ہوں جایداد اور ملکیت میں میری تین بہنیں بھی شرکت دار ہیں جب تک زندہ ہوں یہ ملکیت میری ہے میرے بیٹے دھنی بخش جاموٹ اور پوتے تنویر جاموٹ کی پریس کانفرنس اور مجھ پر الزامات بے بنیاد ہیں صحافی حضرات حقاق کے منافی بیانات اور جھوٹی پریس کانفرنس کی اشاعت سے گریز کریں بلاجواز غیر مصدقہ باتوں کو مشتہر کرکے میری قبالی ساکھ کو نقصان بہنچانے کی کوشش کی گی ہے جس پر قانونی چارہ جوی کا حق رکھتا ہوں ان خیالات کا اظہار جام یوسف آباد (ڈنڈا)کی معروف قبالی شخصیت احمد جاموٹ نے ہفتہ کے روز عوامی پریس کلب بیلا پریس کانفرس کے دوران صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ 28اکتوبر کو میرے بیٹے دھنی بخش اور پوتے تنویر ولد محمد اعظم جاموٹ نے جو پریس کانفرنس کرکے مجھ پر اغوا اور اسلحہ کے زور پر حملے کا الزام لگایا گیا وہ سراسر غلط اور جھوٹ کا پلندہ ہے میرے بیٹے اور پوتا میری حیاتی میں میری پدری اراضی اور مکان کو اپنی ملکیت قرار دے کر اپنا حق جتلاتے جوکہ شرعی اور قانونا غلط ہے موٹر ساہیکل چھیننے کے الزام میں کوی صداقت نہیں اور میرا بیٹا محمد اعظم جاموٹ جس مکان میں رہتا ہے وہ مکان بھی میرے والد اور میری ملکیت ہے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑٹ پریس کانفرنس مشتہر کی ہے یہ صاف اور شفاف صحافت کے منافی ہے کیونکہ حقاق کے برعکس مجھے بدنام کیا گیا ہے جسکی میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹوں دھنی محمد اعظم جاموٹ اور پوتے تنویر نے اگر اوچھی حرکتیں بند نہ کی تو میں اپنی بند نہ کی تو میں اپنی جایداد سے عاق کرسکتا ہوں انہوں نے کہ اس معاملے کا پولیس تھانہ بیلا میں استخاثہ بھی ہوا ہے اور کیس معزز جوڈیشل عدالت میں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے میرے بیٹوں محمد اعظم دھنی بخش اور پوتے تنویر سے جانی اور مالی خطرہ بھی لاحق ہیں لہذہ مجھے تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔