اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ر ہنے کا امکان

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2021ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گاجبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام ا?باد میں موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ اسلام ا?باد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام ا?باد میں ہوا میں نمی کا تناسب %54 تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علا قوں میں سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اورخشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں سرد ر ہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر ا?لود ر ہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ا?ج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 06 ،کالام، اسکردو میں منفی 01 اور بابوسرمیں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔