
معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں معاشی ترقی ہورہی ہے،عمران خان
حکومت دیرپا معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، کورونا کے باوجود اقتصادی اصلاحات کامیاب رہیں،مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ترقی بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی صعنتکارعقیل کریم ڈھیڈی سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 1 نومبر 2021
16:41

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ملک میں صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔دوسری جانب دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں،معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا،ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ،اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔ شوکت ترین نے کہاکہ وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا،تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے،پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے،گذشتہ 2 سالوں میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی،پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے،پاکستانی تاجروں کیلئے تجارتی مواقع بھی پیدا ہوئے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی فوج اور حماس جنگجوؤں میں لڑائی، قحط زدہ غزہ میں خوراک مراکز بند
-
خودمختار ریاست کا قیام انعام نہیں فلسطینیوں کا حق ہے، گوتیرش
-
یو این جنرل اسمبلی: 80ویں اجلاس کی کارروائی براہ راست دیکھیں
-
صنفی مساوات: بیجنگ اعلامیہ کی کامیابیاں، ناکامیاں اور آئندہ کا لائحہ عمل
-
جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ کا جشن
-
جنرل اسمبلی سالانہ اجلاس کا آغاز خواتین کی خودمختاری کے جشن کے ساتھ
-
ایسٹونیا کی فضائی حدود کی روسی خلاف ورزیاں ناقابل قبول، میروسلاو جینکا
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول تیزتر کرنے کی ضرورت، یو این چیف
-
گوجرانوالا میں جیل میں جو بیت رہی ہے ایک انتہائی دلخراش داستان ہے
-
توشہ خانہ 2 کا جھوٹا کیس بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا
-
27 ستمبر کے پشاور جلسے میں پوری قوم شرکت کرے
-
کس قدر غیر انسانی عمل ہے کہ گوجرانوالہ میں دو سال سے بےگناہ قید قاسم کھوکھر کا بروقت علاج نہیں کروایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.