Live Updates

کالعدم ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی میں سیاسی الائنس میرے ایجنڈے کا حصہ نہیں ، مفتی منیب الرحمان

میرے ایجنڈے کا حصہ امن، سلامتی ہے، الیکشن اتحاد کی باتیں کرنے والے اور کالعدم ٹی ایل پی جانیں،رٹ آف دی گورنمنٹ کی داستانیں سنانے والوں کوکہتا ہوں حکمت سے کام لیا جاتا ہے وزیراعظم کا بھی دانش پرمبنی فیصلے پرشکرگزارہوں،عمران خان کے عقاب خطرے کا سبب بن رہے تھے سعد رضوی کی رہائی کے حوالے سے مجھے امید ہے دس سے بارہ دن تک سارا پراسس مکمل ہوجائے گا،انٹرویو

منگل 2 نومبر 2021 23:40

ٴْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2021ء) حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی میں الیکشن اتحاد کی باتیں کرنے والے اور کالعدم ٹی ایل پی جانیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی مشن نہیں۔

کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہرین میں کسی کے پاس کلاشنکوف نہیں تھی، معاہدے کی تکمیل تک قدم بہ قدم ساتھ رہیں گے، رٹ آف دی گورنمنٹ کی داستانیں سنانے والوں کوکہتا ہوں حکمت سے کام لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی دانش پرمبنی فیصلے پرشکرگزارہوں۔ عمران خان کے عقاب خطرے کا سبب بن رہے تھے، اللہ نے اچھی صورتحال پیدا کر دی، یقین دلاتا ہوں آنے والے دن اچھے ہونگے، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مظاہرین دہشت گرد نہیں ملک کے و فادارہیں، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف الزام اورفتوے لگانا درست نہیں۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے جوانوں کوآمادہ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ سب اچھی باتیں منوالی گئی ہیں۔ اللہ نے وطن عزیزکوخون خرابے سے بچالیا، حق بات کے پلڑے میں وزن ڈالنے والوں کا بھی شکرگزارہوں، لبرل دوستوں کو دکھ اورپریشانی ہے، لبرل دوست چند دن کرب کے برداشت کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی ٹکراؤ ہوتا ہے تو دونوں اطراف سے نقصان ہوتا ہے، پولیس اہلکاروں کے لیے بھی دعاگوہوں، مجھے خوشی ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی ذہن یہی تھا جومقصد طاقت کے استعمال کے بغیرحاصل کیا جاسکتا ہو اس کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال کرنا نامناسب ہوتا ہے۔

انگلش میڈیا نے جعلی مفروضوں پرالزامات لگائے۔ ایک سوال پر کہ کیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان الائنس کی باتیں چل رہی ہیں تو اس پر جواب دیتے ہوئے مفتی الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن الائنس کی باتیں کرنے والے اور کالعدم ٹی ایل پی جانیں، یہ میرے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے، میرے ایجنڈے کا حصہ امن، سلامتی ہے۔ ایک اور سوال پر کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کب تک رہا ہو جائیں گی اس پر جواب دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مجھے امید ہے دس سے بارہ دن تک سارا پراسس مکمل ہوجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات