شہباز شریف کامسافر بس کے حادثے پر اظہار افسوس

بدھ 3 نومبر 2021 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے مسافر بس کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے ضلع سدھوتی میں راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 22 افراد کی وفات پر بے حد دکھ ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین