ڈسکہ الیکشن رپورٹ ،وزیر اعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

پیر 8 نومبر 2021 23:16

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو ڈسکہ الیکشن جاری رپورٹ میں فردوس عاشق اعوان پنجاب اور وفاقی حکومت کو دھاندلی اور انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث قرار دینے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے مدینہ کی ریاست کے نام لیوا حکومت کو دھاندلی کرپشن لوٹ مار اور بے انصافی زیب نہیں دیتی ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاز پر فیل ہوچکی ہے جنوبی پشتون اضلاع کیلئے میگا منصوبے کے اعلان نہ کرنا ہمارے اضلاع کے عوام کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہے ہمیں بلوچستان کے شمالی اضلاع کیلئے جس چھ سو ارب روپے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیںہے بلوچ ہمارے بھائی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ اعلان بھی سفید جھوٹ اور عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا اور کچھ نہیں حکومت ایک طرف کچکول لیئے پوری دنیا اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگ رہی ہے اور ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کے بجائے اسمیں مزید اضافہ کر رہی ہے ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا 120 ارب کے ٹارگیٹیڈ سبسڈیز کا پیکج بھی عوام کو بے وقوف بنانے اور دھوکہ و فریب کے علاوہ کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضروری اشیاء میں اضافہ کررہی ہے اور عوام کو صبر کرنے اور انتظار کرنے کا کہہ ررہے ہیں اور خزانہ خالی ہونے کی نوید عوام کو سنائی جاتی ہے اور دوسرے جانب صوبے کو اتنی بڑی رقم کہاں سے ائیگی عوام کو جھوٹے مفروضوں اور وعدوں سے نہ ٹرخایا جائے عوام پہلے ہی مہنگائی کے زخموں سے چور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی ہی عوام کا درد رکھتی ہے تو ملک میں خوردنی اشیاء بجلی گیس اور پیٹرولیم کے مصنوعات میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کرے اور سرکاری ملازمین جنکو گذشتہ بجٹ میں بھی کوئی اضافی الاونس نہیں دیا گیا انھیں فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے مہنگائی الاونس کا اعلان کیا جائے پھر ہم سمجھیں گے کہ حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی طاقت ضرور سپورٹ کررہی ہے ورنہ حکومت کے پاس اس وقت پارلیمان میں کوئی اکثریت نہیں رہی اور وہ جعلی عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے انہوں نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں ہم کسی بھی وقت اپنا آخری پتہ کھیل سکتے ہیں ا انہوں نے کہا کہ دسمبر حکومت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔