چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شیخ رشید کے بھائی شیخ رفیق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 18 نومبر 2021 16:24

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شیخ رشید کے بھائی شیخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے صدر و سابق چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بھائی شیخ رفیق احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔