
کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ٹوردی وزیرستان سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ علی الیاس نے جیت لیا
=ریس تین مراحل میں منعقد ہوگی، پہلا مرحلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک، دوسرا ٹانک سے گومل زام ڈیم اور تیسرا اور آخری مرحلہ ڈیم سے وانہ جنوبی وزیرستان تک شامل ہے
اتوار 28 نومبر 2021 17:35
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی، ضم اضلاع، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن ، پاک فوج، ایف سی جنوبی وزیرستان، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ،ضلعی انتظامیہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے باہمی اشتراکریس کا دوسرا مرحلہ آج ٹانک سے گومل زام ڈیم تک 68 کلومیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ گومل زام ڈیم سے شروع ہو گا اور وانہ جنوبی وزیرستان کے مقام پر اختتام پذیر ہوگاجو کہ 52 کلومیٹر پر پہاڑی ٹریک شامل ہے۔
پہلے مرحلے کی تقریب کیپٹن سکندر شہید کیمپ ٹانک منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی تھے جنہوں نے فاتح سائیکلسٹ علی الیاس کو پانچ ہزار روپے کیش اور شیلڈ پیش کی ۔ کمشنر ڈیرہ عامر لطیف سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ریس اب ہر سال منعقد کی جائے گی جس میں اگلے سال ان ٹیموں کے علاوہ اور علاقوں سے بھی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔ یہ ریس تین ڈسٹرکٹ میں منعقد ہو رہی ہے ۔ دنیا کو اس ریس کے ذریعے بتا رہے ہیں کہ اب ان اضلاع میں مکمل امن ہے اور یہاں سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سکول طلباء کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جبکہ ساتھ ہی روایتی گھوڑا رقص اور ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہوا۔ ریس کے دوران شہریوں کی کثیر تعداد سڑکوں کی دونوں جانب موجود رہی جبکہ ٹانک پہنچنے پر شہریوں اور پاک فوج کی جانب سے سائیکلسٹ کو ہار پہناتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچاورکی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
چوہدری شافع حسین سے پاکستان فرنیچر ایسوسی کے وفد کی ملاقات، فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت
-
پولیس کی کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.