جے ڈاٹ فریگرینسز نے برصغیر کے دو معروف کھلاڑی جوڑے کے نام سے خوشبو متعارف کرادی

پیر 29 نومبر 2021 20:05

جے ڈاٹ فریگرینسز نے برصغیر کے دو معروف کھلاڑی جوڑے کے نام سے خوشبو متعارف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) جے ڈاٹ فریگرینسز نے برصغیر کے دو معروف کھلاڑی جوڑے آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام سے خوشبو متعارف کرادی۔ تقریب میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کے ساتھ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی شریک تھے۔ J.کاآغاز 2002میں کیا گیا جسے اندرون اور بیرون ملک پزیرائی ملی۔

پاکستان میں اس کے 100سے زائد آؤٹ لیٹس اس بات کا مظہر ہیں کہ J.لوگوں کا پسندیدہ ملک کا سب سے بڑا برانڈ ہے۔ جبکہ J.کے عالمی سطح پر 30سے زائد آؤٹ لیٹس ہیں جس میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیو زی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سرفہرست ہیں۔ J.ماضی میں بھی ملک کے معروف و مایاناز شخصیات کے ساتھ متعدد برانڈز متعارف کراچکا ہے اور J.نے ایک بار پھر پاکستان کے پسندیدہ آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام سے منسوب2نئی خوشبوؤں کو متعارف کراکر یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جے ڈاٹ اور المیرا کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل حامد خان نے اس موقع پر کہا کہ مقبول و معروف شخصیات کو اپنی پروڈکٹس کے ساتھ منسلک کرنے کا ہمارا تجربہ اپنے مد مقابل دیگر برانڈس سے منفرد بناتا ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کاجوڑا پاکستان بھر میں معروف ہے، اور ان کا رشتہ غیر روایتی، قابل تعریف ہے جو دیگر جوڑوں میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ان دونوں کی خوشبوئیں آل راؤنڈر(All Rounder)اور اسمیش(Smash) بہت منفرد اور ان کی شخصیات سے متاثر ہوکر بنائی گئیں ہیں جس سے ان کی انفرادیت اور وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔