کراچی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان گرفتار، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد زخمی

خوجہ اجمیر نگری سیکٹر فائیو اے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا،25سالہ نادر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا

بدھ 1 دسمبر 2021 16:34

کراچی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان گرفتار، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے۔سائٹ اے پولیس کے مطابق بلاک نمبر چار فاطمہ مسجد کے پاس موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمان سپر جنرل اسٹور پر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔ موبائل پیٹرولنگ میں مصروف تھی کہ ایک شخص نے اطلاع دی۔بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس موبائل موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

جوابی کارروائی میں دو ملزمان احمد علی اور عمران زخمی ہوئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔خواجہ اجمیر نگری سیکٹر فائیو اے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا، پچیس سالہ نادر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیاری کھڈا مارکیٹ خلفائے راشدین مسجد کے قریب مزاحمت پر فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ حذیفہ ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔