فاروق عبداللہ اپنی گاڑی پر مقبوضہ جموں وکشمیر کا جھنڈا لگا کر بھارتی پارلیمنٹ پہنچے

بدھ 1 دسمبر 2021 23:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن فاروق عبداللہ بدھ کو اپنی گاڑی پرمقبوضہ علاقے کا جھنڈا لگاکر پارلیمنٹ پہنچے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فاروق عبداللہ اپنی گاڑی کے بونٹ پرمقبوضہ علاقے کا جھنڈا لگا کے بھارتی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میںپہنچے۔سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ نے کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کے اس اقدام نے دائیں بازو کے میڈیا کو انکے خلاف محاذ کھولنے اور یہ کہتے کا موقع فراہم کیا کہ انہوںنے ایسا کر کے تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔