جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے، رانا ثنا اللہ

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو بھول جائے، ہم نہیں چاہتے ملک کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہنچے ،آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبات منوانا چاہتے ہیں: سینئر لیگی رہنما

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 3 دسمبر 2021 21:59

جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے، رانا ثنا اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 دسمبر 2021ء) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے۔ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو بھول جائے، ہم نہیں چاہتے ملک کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہنچے ،آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ جس پولنگ اسٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناء اللہ اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو بھول جائے، جس پولنگ سٹیشن پر بھی ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے۔ جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی باتیں چوکوں چوراہوں میں نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے ہوں تو پنجاب ہی نہیں وفاق میں بھی پیشرفت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں پر ہمارا مؤقف تھا کہ تمام اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجائے تو اس کا اثر ہوگا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین چھ دسمبر کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے ملک کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہنچے بلکہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کا ای وی ایم پر مؤقف ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی اوراپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔