ریحام خان کی پاکستان آمد، الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا
اختیارات دینے والی کسی فاتح پارٹی نے پیشکش کی تو الیکشن لڑنے میں دلچسپی لوں گی۔ وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ کی گفتگو
کامران حیدر اشعر
جمعہ 3 دسمبر 2021
23:32
(جاری ہے)
اپنے ماضی کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ایک ذاتی اور غلط فیصلہ میں نے کیا اور ایک گورنر پنجاب چودھری سرور نے کیا تھا۔ مجھے اپنے غلط فیصلے کے بارے میں 6 ماہ میں ہی پتا چل گیا تھا، اور اسی طرح چودھری سرور کو بھی پتا چل گیا ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ تک پاکستان مسلم لیگ ن فاتح پارٹی ہے اور اس پارٹی کا ٹکٹ بھی فتح کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سیاست میں تبدیلی لائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ریحام خان پاکستان واپس آئی تھیں۔ معروف خاتون صحافی بیرون ملک سے پاکستان آمد کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے گھر پہنچیں۔ ریحام خان نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے گھر پہنچنے کے بعد ان کے اہل خانہ (اہلیہ اور صاحبزادی) سے بانی ایٹمی پروگرام کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سراہا اور ان کی تعلیمات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
190 ملین پاؤنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت‘سلمان صفدرکودلائل کا آخری موقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.