معمولی تنازعے پر رشتہ داروں نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو قتل کردیا
عمران جعفر اپنے آبائی گاؤں چنیوٹ میں تھے جہاں تلخ کلامی ہوئی تو ان کے قریبی رشتہ داروں نے طیش میں آکر اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ کردی‘ جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقع پر ہی دم توڑ گئے
ساجد علی
اتوار 5 دسمبر 2021
14:01
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر تھانہ لنگرانہ کی حدود میں اپنے آبائی گاؤں چک نمبر 237 چنیوٹ گئے ہوئے تھے جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر ان کے قریبی رشتہ داروں نے طیش میں آکر اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقع پر ہی دم توڑ گئے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر چنیوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس وقت تک فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعلیٰ نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون کے چارجر ہیں، جاوید چوہدری کا انوکھا دعویٰ
-
دوطرفہ تجارت کے امکانات میں اضافہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
آبنائے ہرمز امریکی 'قزاقوں' کا قبرستان بن جائے گا، ایران کی دھمکی
-
ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا نام لکھنے سے پہلے سید عاصم منیر کا نام لکھتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
ایران امریکہ مذاکرات نے پاکستان کے طاقتور ڈھانچے سے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار
-
چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
-
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بھپر گیا، سونڈ سے گاڑیاں اٹھاکر پھینک دیں، ایک شخص ہلاک
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ارب پتی سے شادی کرنے والی ہیں، برطانوی میڈیا کا دعوی
-
ٹرمپ کا ایران کے جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دینا اعتراف جرم ہے، ایرانی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.