احساس محرومی کی وجہ سے معاشرے میں انتشار پیدا ہے‘پیر ذیشان حمید

اتوار 5 دسمبر 2021 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) حق ہو اللہ ہو، غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں،نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت کے نعروں نے روانی کی فضاؤں کو معطر کر دیا،ہر طرف رنگ و نور کی بارش نے رحمت خدا وندعالم کو جوش دلایا تو کء ماہ سے گرد وغبار خشکی سے پریشان حال زمین پر رحمت کی بارش نے جل تھل کر دیا،مٹی کی سوندھی خوشبو چارسو پھیل گئی،اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ معصومیہ بھٹیارہ شریف پلندری پیر طریقت رہبر شریعت پیر زیشان حمید نے دارالحکومت کے نواحی علاقہ روانی کے مقام پر چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کی جانب سے اپنی تعیناتی کے بعد سجائی جانے والی محفل میلاد مصطفیؐ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،محفل میلاد میں جب پیر زیشان حمید پہنچے تو عاشقان رسول نے ان پر منوں پھول برسا کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور انھیں خوش آمدید کہا،محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت رہبر شریعت پیر زیشان حمید نے کہا کہ احساس محرومی کی وجہ سے معاشرے میں انتشار پیدا ہے جبکہ رسول پاک ؐکی تعلیمات سے ہمیں اخوت رواداری بردباری تحمل مزاجی کا درس ملتا ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ اکرام ؓنے رسول پاک ؐ کی سیرت کو اپنا کر اخوت بھائی چارے کو ہمیشہ فروغ دیا اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آئے اور ہمارے لیے ان کی زندگیاں مشعل راہ بن گئیں انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں،فسادات،بد امنی کے خاتمہ کے لیے نبی پاک ؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا پڑے گا یہی پیغام میلاد مصطفیؐ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلبل کشمیر ثناء خوان محمد اکرام بخاری،قاری احسان سمیت پاکستان سے آئے ثناء خوانوں نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا تو شرکاء تقریب جھوم اٹھے اور ثناء خوانوں پر لاکھوں روپے نچھاور کیے،تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی تجارتی صحافتی عوامی سرکاری اداروں کے سربراہان ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور مرد و زن بالخصوص بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،آفتاب شھید اسکول اینڈ کالج کی طالبہ انعمتا فاروقی نے خصوصی طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی بھی سعادت حاصل کی،تقریب میں ایل ایل اے سید بازل نقوی کی والدہ سمیت سمعیہ ساجد،اور دیگر اہم ترین خواتین۔

ے بھی شرکت کی،جبکہ احساس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے بانی صدر منیر کھوکھر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،اس موقع پر وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی،سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس آزاد کشمیر شیخ طاہر قیوم،معاون صدر ریاست جاوید چوہدری،سید خالد گیلانی ایڈووکیٹ،امیدوران اسمبلی شوکت جاوید میر،سردار عثمان علی،سید نوید گیلانی،راجہ مدد علی،راجہ شیراز،منیر اختر سلہریہ،راجا عنصر اقبال،آصف مصطفائی،زین علی کھوکھر،سید آفتاب گیلانی،دلاور گیلانی،سید فیاض گیلانی،چوہدری جبار ایڈووکیٹ،راجہ عاصم خورشید،سید مختیار گیلانی،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ،سید نوید نقوی،سجاد قریشی و دیگر شامل تھے۔