معصوم کنول کے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘محترمہ ریحانہ خان

پیر 6 دسمبر 2021 13:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما محتر مہ ریحانہ خان نے کہا ہے کہ معصوم کنول کے سفاک قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومت شفاف انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔13سالہ بچی کو قتل کرنے والے کسی رحم کامستحق نہیں ہے۔ حکومت اگرایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے ہونگے۔

کنول مطلوب کا بہیمانہ قتل سفاکیت کی انتہا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی آزادکشمیر اور ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد اور ایس ایس پی میرپور کامران علی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے دن رات ایک کیا اور کنول مطلوب کے قاتل کو گرفتار کیا۔پولیس نے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ہمارا وزیراعظم آزادکشمیر، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی کنول مطلوب اور زینب جیسی حوا کی بیٹیاں ایسے درندوں کی زندگی اور سفاکیت کا نشانہ نہ بنیں۔