ایف بی آر 10روزمیں ورکر ویلفیئر فنڈر کے حوالے جوابدہ ہے‘لاہور ٹیکس بار

انفارمیشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گی‘صدر جمیل اختر بیگ

پیر 6 دسمبر 2021 14:13

ایف بی آر 10روزمیں ورکر ویلفیئر فنڈر کے حوالے جوابدہ ہے‘لاہور ٹیکس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ ایف بی آر 10روزکے اندر ورکرز ویلفیئر فنڈز کی تفصیلات دے اور تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کرے ، ایف بی آر لوگوں کو مزید گمرہ نہیں کر سکتا،جس طرح ٹیکس ہدف پورا کرنے پر حکومت سے شاباش وصول کی جارہی ہے سب فریب ہے ،ڈالر کی قیمتیں 75فیصد بڑھی ہیں تو امپورٹ پر 75فیصد زیادہ ٹیکس وصولی ہونی چاہیے تھی باقی 70 فیصد ٹیکس کہاں گیا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایف بی آر نے انفارمیشن کمیشن سے غلط بیانی کی جس کا جھوٹ پکڑا گیا ،پاکستان انفارمیشن کمیشن نے آرڈر پاس کیا ہے کہ ایف بی آر دس دن کے اندر ورکرز ویلفیئر فنڈز کی تفصیلات لاہور ٹیکس بار کو دے گا ،جس میں بتایا جانا ہے کہ کتنا فنڈز صنعتوں سے اکٹھا کیا گیااور کہاں کتنا ورکرز کی ویلفیئر کے لئے اداکیا ،اس کی تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کرے گا ،اگر ایف بی آر نے ایسا نہ کیا تو وہ توہین عدالت کے زمرے میں تصور کیا جائے گا۔