خیبرپختونخوا نشست پر سینیٹ انتخاب، حکمران جماعت آئینی خلاف ورزیاں کررہی ہیں، زاہد خان

الیکشن کمیشن سے ہم استدعا کرچکے ہیں کہ آرٹیکل 63 اور الیکشن ایکٹ کے تحت شوکت ترین کو نااہل کیا جائے، بیان

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

خیبرپختونخوا نشست پر سینیٹ انتخاب، حکمران جماعت آئینی خلاف ورزیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی واحد نشست پر انتخابات کے دوران حکمران جماعت آئینی خلاف ورزیاں کررہی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف لاہور میں رجسٹرڈ ووٹ مردان منتقل کیا گیا۔الیکشن کمیشن سے ہم استدعا کرچکے ہیں کہ آرٹیکل 63 اور الیکشن ایکٹ کے تحت شوکت ترین کو نااہل کیا جائے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ان لوگوں کو پختونخوا تب یاد آجاتا ہے جب ان کو ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جب حقوق کی بات آتی ہے تو پختونخوا کے اپنے وزراء اور اراکین بھی صوبے کا نام بھول جاتے ہیں۔کراچی کے رہائشی کا ووٹ لاہور میں رجسٹرڈ تھا، نومبر میں ووٹ مردان لایا گیا۔زاہد خان کا کہنا تھا کہ مردان میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، ایسے میں ووٹ کا اندراج یا منتقلی نہیں ہوسکتی۔تکنیکی بنیادوں پر دیکھا جائے تو الیکشن کمیشن کو آج ہی انہیں نااہل کردینا چاہئیے۔خیبرپختونخوا سے امیدوار اس لئے لایا گیا ہے کہ 2018ئ میں انہیں دو تہائی اکثریت دلائی گئی تھی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن ایکٹ 2017 پر من و عن عملدرآمد کرکے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے۔