اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کر لی گئی ،سفارشات سربراہی میں اجلاس میں پیش کی جائیگی
پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے، موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی،ملک میں صاف شفاف غیرجاندارانہ انتخابات چاہتے ہیں،مقننہ عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں،اسد عمر نے کہا مارچ کے شرکا کو کٹ پڑے گی، ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام پارٹیاں اپنے اپنے اخراجات خود ادا کریں گی،کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو
منگل 7 دسمبر 2021 19:29
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کی گئی۔
انہوںنے کہاکہ کمیٹی کی سفارشات سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی،23مارچ کے مہنگائی مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی مارچ کس وقت صوبوں سے روانہ ہوگا، کب کیسے چلے گا،عوام کی شرکت کے لئے انہیں موبلائز کیا جائے گااس سلسلے میں چاروں صوبوں میں کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کنونشن کی تاریخوں کا تعین قیادت کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پنجاب میں پی ڈی ایم اجلاس طلب کرکے تاریخ بتائیں گے،اسی حساب سے سندھ میں کنونشن کا انتظام شاہ اویس نورانی کریں گے،صوبائی کنونشنز کی حتمی شکل صوبائی قیادت طے کریگی۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ بلوچستان کے کنونشن کا طریقہ کار محمود اچکزئی کریں گے،کے پی کے کا کنونشن پشاور میں ہوگا جو مولانا فضل الرحمان طے کریں گے کب ہوگا،اسلام آباد میں مرکزی کنونشن چند دن میں ہوگا جس کی ذمہ داری بھی مولانا فضل الرحمان نے لی ہے،اسلام آباد امیت تمام کنونشنز میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شریک ہوں گے۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ عوام کو موجودہ حکومت کی صورت میں جو بیماری لاحق ہے اس سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت تباہ ہوچکی، خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ نہ نیا پاکستان نظر آرہا نہ پرانا پاکستان، نہ قائد اعظم کا پاکستان نظر آرہا،عوام جھولیاں اٹھاکر بددعائیں دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے، موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ملک میں صافشفاف غیرجاندارانہ انتخابات چاہتے ہیں،مقننہ عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وزیراعظم کی حثیت منشی کی ہے، اسے لایا گیا تھا،اسد عمر نے کہا مارچ کے شرکا کو کٹ پڑے گی، ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام پارٹیاں اپنے اپنے اخراجات خود ادا کریں گی،کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آزادی مارچ کا فیصلہ صرف جے یو آئی کا تھا لانگ مارچ کا فیصلہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے ،لاکھوں لوگ اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد آنے کا طے ہے کہ 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے ،حکومتی ترجمان کہتے ہیں کہ 23 مارچ قومی دن ہے، تو ہم بھی اسی ملک کے باسی ہیں ،اس دن کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، یہ قرارداد مقاصد کی بنیادی روح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فی الحال انتظامات بارے نہیں بتاسکتے، ہم نے متفقہ اعلان کیا ہے، پالیسی بھی متفقہ بنے گی،پی ڈی ایم مارچ کے مالی اخراجات تمام جماعتیں خود کریں گی، یہ کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ،ہم اسلام آباد آئینگے دونوں جڑواں شہر ہی ڈی چوک بن جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں حکومت ہے ہی نہیں، اس وزیراعظم کی حیثیت ایک منیجر یا منشی کی ہے ،اسد عمر نے خود اعلان کیا کہ پی ڈی ایم آئے گی تو کٹ پڑے گی، اب میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی ،23 مارچ کو امن و امان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، ہم ہر صورت مارچ کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن ، 5 پٹرول پمپس سیل
-
وزیرمواصلات وتعمیرات کی زیرصدارت سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
-
دنیا کی مشہور کمپنی جے پی ایم سی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو انسٹال کررہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
بیٹے نے باپ کو اورسسرالیوں نے بہو کو آگ لگا کرقتل کر دیا
-
پنجاب میں سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کاچین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس، مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا، عطاء اللہ تارڑ
-
ایف بی آر کے محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ، خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
-
ْسابق وزیر مملکت وماہرمعاشیات اشفاق تولہ نے آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی مخالفت کردی
-
چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے ، زرتاج گل
-
سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر
-
گورنر سندھ نے حیدرآبادکے علاقہ پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکہ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.