
ہرگزرتے دن کے ساتھ افغانستان میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، چوہدری فواد حسین
ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جا سکے، تقریب سے خطاب
بدھ 8 دسمبر 2021 22:42

(جاری ہے)
انہوں نے کہا پاکستان نے افغانستان سے درآمد کی جانے والی 40 اشیائ پر ڈیوٹی ختم کی ہے، اس اقدام سے افغانستان کے کاروباری افراد کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس بنیادی طور پر غیر سیاسی اجلاس ہوگا جس میں صرف افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ دنیا افغانستان کی مدد کے لئے مل بیٹھے، افغانستان میں پیدا ہونے والا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’دی اکانومسٹ‘‘ نے گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں افغانستان کے اندر انسانی المیہ کا ذکر کیا جو یمن، شام اور عراق سے بڑا ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں افغانستان کے عوام کی مدد پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہم سیاست پر بعد میں بھی بات کر سکتے ہیں لیکن افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ پر بات کرنے میں تاخیر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کی بات کی ہے، ہماری حکومت افغانستان میں امن کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس 1980ء کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا خارجہ امور کا ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا او آئی سی وزرائ خارجہ کانفرنس میں 27 ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے جبکہ 84 ممالک کی نمائندگی ہوگی۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات قیام پاکستان سے پہلے کے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز 1946ء میں کراچی آئے تو آل انڈیا مسلم لیگ کی قیادت نے ان کا استقبال کیا جس میں مرحوم ایم اے ایچ اصفہانی بھی شامل تھے، چوہدری فواد حسین
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.