
کراچی والوں کو گرین لائن بسوں پر سفر کیلئے مزید انتظار کرنا ہو گا
10 دسمبر کو بھی منصوبے کے کمرشل آپریشن کا آغاز نہیں ہو گا، وزیراعظم ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کریں گے
محمد علی
جمعرات 9 دسمبر 2021
00:42

Karachi citizen's wait for a modern transport system is almost over. PM @ImranKhanPTI coming to karachi friday to launch the trial operations. This video gives you a sneak peak intp what the greenline operation will look like pic.twitter.com/uENoGuojhM
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 8, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ گرین لائن بس سروس کس طرح آپریٹ ہو گی۔
(جاری ہے)
جبکہ اس ٹوئٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین لائن کے بیشتر اسٹیشنز کی حالت انتہائی خراب ہے، ان کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوئی۔ ایسے میں حکومت کی اعلان کردہ تاریخ پر گرین لائن بسوں کا کمرشل آپریشن شروع ہونا مشکل نظر آتا ہے۔ یاد رہے کہ کراچی گرین لائن بس منصوبے کیلئے 80 جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ منصوبے کیلئے چین میں تیار کی جانے والی جدید بسیں 2 علیحدہ شپ منٹس کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں۔ حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹائون سے نمائش چورنگی(گرومندر)تک چلائی جائیں گی، جہاں اب تک ٹریک مکمل ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا۔ کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔ بسوں میں خواتین اور معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں ہوں گی۔ کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے بنائی گئیں ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔کراچی کی روائتی لوکل بسوں کی نسبت یہ بسیں لمبی اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی۔ ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.