پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد گوادر پہنچ گیا ،دھرنے میں شر کت ، اظہار یکجہتی

منگل 14 دسمبر 2021 17:33

پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد گوادر پہنچ گیا ،دھرنے میں شر کت ، اظہار یکجہتی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد گوادر پہنچ گیا دھرنے میں شر کت اور یکجہتی کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا وفد گوادر پہنچ گیا،وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نئیر حسین بخاری، پارلیمنٹرینز کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر، مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی، اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل بھی شامل تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے وفد نے سید خورشید شاہ کی قیادت میں گوادر دھرنا میں شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا ۔