جیکب آباد: وفاقی وزیر نجکاری کے فرزند عدال سومرو کی دعوت ولیمہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر شخصیات کی شرکت

بدھ 22 دسمبر 2021 00:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2021ء) جیکب آباد میں وفاقی وزیر نجکاری کے فرزند عدال سومرو کی دعوت ولیمہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کے فرزند میاں عادل سومرو کی دعوت ولیمہ کی تقریب نجی ہال میں منعقد کی گئی جس میں سندھ بلوچستان کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین،مختلف شخصیات سمیت ضلع جیکب آباد اور دیگر شہروں سے مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور محمد میاں سومرو کوفرزند کی شادی کی مبارکباد پیش کی دعوت ولیمہ میں ایم این اے سلیم مزاری، ایم پی اے عبدالرئوف کھوسو، عابد خان جتوئی، ایم پی اے شہریار خان مہر، مرحوم ممتاز بھٹو کے فرزند امیر بخش بھٹو،سردار سخی عبدالرزاق کھوسہ، درگاہ ہمایوں شریف کے سجادہ نشین پیر میاں عبدالباقی اور ان کے فرزند پیر میاں عبدالباسط، میر ہارون الرشید سومرو،پیر خالد محمود سلطان، ایم پی اے احسان سندرانی، سابق ایم این اے صفدر عباسی، درگاہ بھرچوندی شریف میاں عبدالخالق بھرچونٖڈ، اصغر خان پہنور، سی او سیپکو، سیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز، سردار طارق خان لوہر، سردار بشیر خان کٹوہر،، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ احمد نواز بیچوہو، عزیز ابڑو، ذیشان خان پہنورر، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالغنی کھوسو ،عبدالرحمن آفریدی،حاکم ایری آصف بھٹی ،اسلم گولو اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی