Live Updates

جیکب آباد، شہری اتحاد کے جمس میں کرپشن،، ڈائریکٹر کی غیر قانونی تقرری اور مریضوں کو جعلی ادویات فراہمی کے خلاف مظاہرے و دھرنا

پانچویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 24 دسمبر 2021 22:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2021ء) جیکب آباد شہری اتحاد کی جانب سے جمس میں کرپشن، ڈائریکٹر کی غیر قانونی تقرری اور مریضوں کو جعلی ادویات فراہم کرنے کے خلاف مظاہرے، ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں ڈی سی چوک پردہرنا ، پانچویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری، جمس ڈائریکٹر کے ہٹانے تک تحریک جاری رکھنے کا عزم، تفصیلات کے مطابق شہری اتحاد جیکب آباد کی جانب سے جیکب آباد میں صحت کے بڑے جمس میں کرپشن، نا اہل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑکی غیر قانونی تقرری ،مریضوں کو جعلی ادویات دینے اور بد انتظامی کے خلاف مختلف تنظیموں نے الگ الگ جلوس نکالے اور شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کر کے ڈائریکٹرجمس کی بد عنوانیوں اور کرپشن کے خلاف سخت نعریبازی کی، اسکے بعد شہر کے اہم ڈی سی چوک پر دو گھنٹے ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں بھوک ہڑتال کی گئی، جس میں شہریوں اور مختلف پارٹیوں کے رہنمائوں نے شرکت کی،علامتی بھوک ہڑتال سے شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو، شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ مقصود ڈومکی، وسیم لطیف مہر، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، ایم ایس ایف کے ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو، نیشنل پارٹی کے مختیار بلوچ، کیو اے ٹی کے چاکر جونیجو، جے یو پی کے رفیق فخری، سٹی فورم کے میان احمد بلیدی، عام انسان تحریک کے عابدی سندھی، عبدالنبی لاشاری، ٹی ایم آرکے عبدالوحید بروہی، ہیومن رائیٹس کے چاکر خان جکھرانی، ڈومکی اتحاد کے عبدالفتاح ڈومکی، اے پی سی کے محمد شعبان ابڑو، پی ایم ایل کیو کے ظفر مغل، کیو اے ٹی کے چاکر جونیجو، نوجوان اتحاد کے محمد موسی مہر، حفیظ کھوسو، زاہد وگن، آصف منجھو، سراج واگھو، اسد اللہ سولنگی، شعیب احمد لہر، زوار سجاد علی ، مدثر شاہ، سید مظہر شاہ، زین العابدین، حسینیہ کے نثار احمد ویسر، لہر اتحاد کے غلام عباس لہر، اقلیتی رہنما پرویز جان، حاجی لکمیر خان، جے ٹی آئی کے فاروق بروہی اور دیگر نے اپنی تقاریر میں کہا کے جیکب آباد کی صحت کے میگا انسٹیٹیوٹ جمس کی سالانہ بجٹ ایک ارب روپے سے زیادہ ہے لیکن یہاں کی عوام کو صحت کی سہولیات مہیا نہیں ہو رہی، جمس میں سول اسپتال کے ماہر ڈاکٹر ٹرانسفر کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جس سے سول اسپتال بھی تباہ ہوگئی ہے، جمس کے عملے کا مریضوں سے رویہ درست نہیں ہے، مریضوں کو جعلی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ،جمس میں رشوت کے عیوض بھرتیاں کی گئیں ہیں جو جمس کے نا تجربیکار ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑکی نا اہلی کے سبب ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جمس کے ڈائریکٹر کے ہٹانے تک جدوجہد جاری رہے گی جبکہ 25دسمبر کو شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو کی میزبانی میں احتجاج کیا جائیگا جس میں تمام پارٹیوں کے رہنما اور شہری شریک ہونگے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات