
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دےدی
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت، ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
ثنااللہ ناگرہ
پیر 27 دسمبر 2021
17:05

(جاری ہے)
وزیراعظم نے قومی سلامتی مشیر کو پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دی ہے۔
ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے، قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگریکلچرٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ معیاری بیج کی فراہمی کیلئے منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح لائیواسٹاک کی پیداوار بڑھانے اور جنیاتی بہتری کیلئے سیمن کی درآمد پر بھی کام جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے پنجاب میں9211 سروس بحال کر دی گئی۔ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جلد سروس بحال کر دی جائے گی۔ زراعت میں جدید مشینری کے استعمال میں معاونت کا منصوبہ بھی مکمل ہے، مشینری کے استعمال سے فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ ہوگا، جھینگے کی فارمنگ کیلئے پنجاب اور بلوچستان میں ہیچریز کا افتتاح جلد کر دیا جائےگا، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ زیتون کی 20 ہزار ایکڑ پر کاشت کیلئے پودوں کی درآمد شروع کر دی گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی ہے۔ حکومت نے پہلی بار جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان بنایا اور اسے نافذ کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اعتماد کا نتیجہ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.