Live Updates

سلیکٹڈ حکومت نے تین سا لوں میں صرف عوام کا خون نچوڑا ہے ‘ سلیم ر ضا

منی بجٹ کے بعد سفید پوش طبقات مہنگائی کی سونامی میں ڈوب جائینگے‘ رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعہ 31 دسمبر 2021 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے تین سا لوں میں صرف عوام کا خون نچوڑا ہے ،نااہل پی ٹی آئی حکومت کاایم ایف کے ہاتھوں برغما ل بن کر منی بجٹ پیش کرنا عوام کا معاشی قتل ہے،منی بجٹ کے بعد سفید پوش طبقات مہنگائی کی سونامی میں ڈوب جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ غریبوں کے لئے دو وقت کی روٹی اور سفید پوش طبقات کے لئے بچوں کے سکول کی فیس اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی پہلے ہی عذاب بنی ہو ئی ہے ایسے حالا ت میں منی بجٹ پیش کر کے غر یب اور متو سط طبقے کو زندہ در گور کردیا گیا ہے نااہل حکومت آئی ایم ایف کو را ضی کرنے کی بجائے اللہ کو را ضی کرے اورملک سے غر یب نہیں غر بت کے خا تمے کیلئے اقداما ت کرے۔ انہو ں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی فرمائشی منی بجٹ میں ڈبل روٹی اور بسکٹس سمیت 59اشیائے خورد و نوش پر ٹیکس لگا کر نیا ظلم کیا گیا جبکہ غر یب د شمن عمران نیازی نے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگا کر نیا ریکار ڈ قا ئم کیا ہے جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات