ریڈ ٹو گرین جموں وکشمیر کے زیر اہتمام کھوئی رٹہ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم ہر سال کی شروع کر دی گئی

منگل 4 جنوری 2022 23:11

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) کنٹرول لائن پر شہید بچوں کے نام پر انکی یاد میں پودے لگائے گئے ریڈ ٹو گرین جموں وکشمیر کے زیر اہتمام کھوئی رٹہ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم ہر سال کی شروع کر دی گئی 4 سال چار جنوری کو سماجی تنظیم ریڈ ٹو گرین کے زیر اہتمام ایل او سی کے قریب پودے لگائے جاتے ہیں کھوئی رٹہ ریڈ ٹو گرین کی تحریک پر امہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ کے تعاون سے راج محمد پارک میں شہید بچوں کے نام سے پودے لگائے گئے اس موقع پر صحافیوں،سماجی رہنماؤں اور دیگر طبقات کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر صدر امہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ظفر اقبال غازی نے کہا کنٹرول لائن پر جب بھی فائزنگ کا تبادلہ ہوتا ہے معصوم بچے سہم جاتے ہیں دنیا بھر کے بچوں کے حقوق ہیں مگر کشمیر کے معصوم بچے اس سے محروم ہیں دنیا کشمیری شہید بچوں کی چیخیں کیوں نہیں سنتی دنیا میں دہرا معیار ہے جب کشمیر کے مظالم کی بات ہوتی ہے دنیا چپ رہتی ہے مگر دنیا میں کہیں اور بات ہو دنیا کا قانون حرکت میں آتا ہے اگر دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی تو اس کے نتائج تباہی کن ہوں گے اس موقع پر فوکل پرسن ریڈ ٹو گرین ضلع کوٹلی طارق زاہد سلطانی نے کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی چار جنوری کو کنٹرول لائن پر شہید بچوں کے نام پر پودے لگائے جا رہے ہیں اس موقع پر حکومت آزاد کشمیر کو تحریک بھی کی گئی اس دن کو قومی سطح پر منایا جائے مگر 2020 کے بعد ایسا نہ ہو سکا دنیا کشمیری شہید بچوں کا احساس کرے ریڈ ٹو گرین جموں وکشمیر اور اس کے بانی سخاوت خان سدوزئی کی تحریک پر حسب روایت اس بار بھی ایل او سی پر پودے لگائے جا رہے ہیں اس موقع پر صحافی راجہ طالب حسین نے کہا مسلم دنیا کو اپنا مقدمہ خود لڑنا ہوگا کشمیری ایک قوم ہے جس کی تاریخ ہے ثقافت ہے کشمیری ہر روز قربانی دیتے ہیں بچوں کے حقوق ہر مذہب اور معاشرے میں ہیں مگر کشمیری شہید بچوں پر روا ستم پر اور ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں پر پڑھنے والے اثرات پر دنیا خاموش ہے جو کہ غفلت ہے انسانوں کے حقوق برابر ہیں چوہدری مجید ممتاز بزرگ سماجی رہنما نے دنیا بھر کی سماجی تنظیموں کی توجہ کشمیر کے سلگتے انگاروں پر مبذول کروائی اس موقع پر سماجی رہنما راجہ شکیل نے کھوئی رٹہ کے صحافیوں،سماجی رہنماؤں اور ریڈ ٹو گرین کی تحریک پر راج محمد پارک کو منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔