الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پاک فوج کی خدمات لینےکا فیصلہ
صوبائی حکومت امن وامان قائم رکھنے میں ناکام رہی تھی، پاک فوج کی تعیناتی سے پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن
ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 جنوری 2022 20:22
(جاری ہے)
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران پولیس کے ساتھ پاک فوج تعینات ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہوئی، پاک فوج کی تعیناتی سے پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اووسیز ووٹنگ پر برازیل کے تجربات سے مستفید ہونے کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایک اعلی سطح وفدنے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پاکستان میں برازیل کے سفیر Mr Olyntho Vieiraسے ملاقات کی، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے برازیل کے سفیر کوانتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے نئے قوانین کی روشنی میں ایم وی ایم ، بی وی ایم اور آئی ووٹنگ پر کئے گئے پائلٹ پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نئی ٹیکا لوجی کے حصول کیلئے مسلسل کاوشیں کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکے تاہم ٹیکنالوجی کے استعما ل میں درپیش مشکلات کے حوالے سے پاکستان برازیل جیسے ممالک جہاں پر اس کا کامیابی سے استعمال کیا جا چکا ہے، الیکشن کمیشن ان تمام ممالک بشمول برازیل کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ میٹنگ میں دونوں اطراف سے اس سلسلے میں ماہرین کی سطح پر رابطے ، تربیت اور الیکشن کمیشن کے سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ برازیل کے سفیر نے میٹنگ میں بتایا کہ برازیل میں بتدریج ای وی ایم ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا گیا اور اس تمام عرصے میں ای وی ایم کو الیکشن میں استعمال کے قابل بنانے کے لئے انہیں تیس سال (30)لگے برازیل کے سفیر نے ای وی ایم کے استعمال سمیت مشینوں کے انتخاب اور انتخابات میں اس کو بروئے کار لانے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقن دلایا۔انہوں نے بتایا کی برازیل میں 70 سال کی عمر تک ووٹ ڈالنا لازم ہے اور اگر کوئی ووٹ کا استعمال نہ کرے تو برازیل حکومت کی طر ف سے جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور برازیل کے سفیر نے انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مشترکہ طور پہ کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا کیونکہ برازیل انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا تیس (30)سالہ تجربہ رکھتا ہے اور برازیل کے انتخابی اور آبادیاتی حالات پاکستان سے ملتے جلتے ہیں۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ای وی ایم اور اووسیزووٹنگ کے مختلف پروجیکٹ کے componentsکو institutionalize کیا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ٹیکنالوجی کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھائیں جن میں فلپائن ، ایسٹونیا اور دیگر ایسے ممالک جو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
میانمار: راخائن میں تشدد کی نئی لہر ہر وولکر تُرک کو تشویش
-
غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺکی نشاندہی کرتا ہے
-
اندھیرا چھانے اور دھند کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے. ایرانی وزیرداخلہ
-
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
-
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
-
کیا بمبل بیز دنیا سے معدوم ہو جائیں گی؟
-
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
-
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
-
ایرانی صدر کے ہیلی کا حادثہ:تہران نے ”سازش“کے امکان کو قبل ازوقت قراردے دیا
-
اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں کارروائی، کم از کم 24 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.