کراچی،غیرت کے نام پر وزیرستان سے تعلق رکھنے والا جوڑا قتل

بدھ 12 جنوری 2022 11:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) کراچی کے علاقے ملیر کے بن قاسم ٹائون تھانے کی حدود میں نصیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق واقعہ بن قاسم کے علاقے پیپری نصیر آباد میںبدھ کی صبح سویرے پیش آیا۔

قتل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک کی گئی خاتون کی لاش گھر کے اندر جبکہ مرد کی لاش باہر گلی میں پڑی تھی۔بن قاسم پولیس کے مطابق دونوں کو پستول سے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔قریبی واقع کریانہ اسٹور کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے صبح سویرے چیخ و پکار اور فائرنگ کی آواز سنی۔ایدھی ترجمان کے مطابق دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ریسکیو ورکرز نے جناح اسپتال منتقل کر دیں۔