کراچی کے حقوق کیلئے جہاں ضرورت ہوگی ہم ساتھ ہیں کہیں بھی غیر قانونی بات ہوگی آباد اسکے خلاف ہوگا ، محسن شیخانی

اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی کو درست کرنا ہوگا آہستہ آہستہ کارخانے گودام کی شکل اختیار کر رہے ہیں، نائب صدر کراچی چیمبراور دیگرکاسیاسی و معاشی متعلقین کانفرنس سے خطاب

جمعرات 13 جنوری 2022 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا اور متفقہ طور پر شرکا نے اعلامیہ منظور کیا ۔چیئر مین آباد محسن شیخانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبا دکا یہ فیصلہ ہے کہ کراچی کے حقوق کیلئے جہاں ضرورت ہوگی ہم ساتھ ہیں کہیں بھی غیر قانونی بات ہوگی آباد اسکے خلاف ہوگا ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہم انکی آواز کے ساتھ ہم آواز ہیں۔

سندھ،شہر، ملک اور ہر اعتبار سے ہم ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں اور اس آواز کے ساتھ ہیں جو اس شہر کیلئے آواز اٹھاتے ہیں اور اس شہر کو اسکا حق ملنا چاہئے جو پورے ملک کو پالتا ہے۔کراچی چیمبرآف کامرس کے ناصر حیات مگو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون جو آج آیا ہے لیکن شہر کا حال تو بہت عرصے سے خراب ہے مشرف کے دور حکومت میں بلدیاتی الیکشن ہوئے اس کے بعد عدالت عظمی نے انتخابات کرائے جب سے لیکر اب تک کوئی نئے انڈسٹریل اسٹیٹ نہیں بن سکے اسکے بر عکس کے پی کے اور پنجاب میں کئی انڈسٹریل زون بن چکے ہیں جس میں آپکا بھی حصہ شامل ہے یہ شہر ترقی نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

ایم حنیف لاکھانی وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی کو درست کرنا ہوگا آہستہ آہستہ کارخانے گودام کی شکل اختیار کر رہے ہیں انڈسٹرائل ایریا کو ترقی دئے بغیر شہری کراچی کو ترقی نہیں دی جا سکتی اور اگر سارے اسٹیک ہولڈر مل کر آواز بلند کریں گے توہ مثر ہو گی۔اے کیو خلیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر جو وفاق اور صوبے کو ریونیو جمع کر کہ دیتے ہیں انہیں کوئی سہولیات میثر نہیں ہم70فیصد ریونیو دیتے ہیں اور وزیر اعظم ہمیں ایک گھنٹہ بھی نہیں دیتے اورمردم شماری بھی غیر سنجیدہ ہوئی شہر کو آدھا گنا گیا شہر کراچی کی آبادی کتنی ہے اس پر بھی رائے شماری کرانی چاہئی2کروڑ سے لیکر 3کروڑ تک ہوگی یہ بیمار شہر اگر صحت مند ہوجائے تو پورے پاکستان کا بوجھ اٹھائیگا،وہ جماعت جس نے پاکستان کو دولخت کیا اور اقلیت میں رہتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کیا پوری صنعتی برادری آپکی طرف دیکھ رہی ہے آپ نے بچانا ہے اس شہر کو بھی اور ہمیں بھی۔

سلمان ایس مہندی کراچی اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے جو ایک ایک مسئلے پر وائٹ پیپر جاری کرے ہمارا مسئلہ کرنٹ اکانٹ خسارے کا ہے جبکہ آئی آئی چندیگڑھ کی جو حالت ہے وہاں ہم کسی کو لا نہیں سکتے۔وائس پریزیڈنٹ سائٹ کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صنعت کار اس بات پر متفق ہیں جو کچھ مسائل انڈسٹریز کو در پیش ہیں وہ مستقل بنیادوں پر نہیں ہیں جس میں سب سے بڑا مسئلہ گیس کا ہے جس سے گھریلوں صارفین بھی متاثر ہیں اور صنعتیں بھی لہذا ان مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

احمد چنائے مینیجنگ پارٹنر اسٹاک ایکس چینج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس نے کالے قانون کے ذریعے یک جماعتی حکومت لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسکا راستہ روکنے کیلئے کوشش کی گئی ماضی میں بھی 5زون موجود تھے انکے فنڈز ملے اور انکے ڈھانچے کو درست کرنے کی کوشش کی لیکن اب پانی،گیس اور سیوریج کے مسائل درپیش ہیں ہماری صنعتیں چل رہی ہیں انہیں پانی دستیاب نہیں ہمیں مہنگا پانی خریدنا پڑ رہا ہے ٹینکر مافیا اپنی منمانی کر رہی ہے جس کے باوجود صنعتیں کام کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی،جو صنعت کار یہاں سے چلے گئے انکی صنعتیں یہاں بھی چل رہی ہیں اور جہاں وہ منتقل ہیں وہاں بھی انکی صنعتیں ریوینیو دے رہی ہیں نہ کی یہ ہوں کہ ہم بار بار آپ سے رابطہ کریں اختیارات نچلی صطح پرمنتقل ہوں۔

سائٹ سپر ہائی وے ایسو سی ایشن کے انجینئر نثار احمد نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے کراچی کے ساتوں انڈسٹریل زون جو سہولیات انڈسٹری چاہتی ہے وہ اسے میثر نہیں تمام تر سہولیات کی موجود گی ہی میں انڈسٹری ترقی کرتی ہے ہم نے مختلف سطح پر وفاقی و صوبائی اور لوکل گورنمنٹ سے رابطہ کیا لیکن پزیرائی نہ مل سکی۔محمد سلمان اسلم چیئر مین کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی،صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو اربوں روپے کے ٹیکس دیتے ہیں لیکن ہم اینرجی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہماری انڈسٹریز اتنا کچھ ادا کرنے کے بعد بھی مشکلات کا شکار ہیں آپ نے ہم سب کو یہاں جمع کیا اور میں اس کے توسط سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ ہر لحاظ سے شہروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں جو ہمیں درکار ہیں اور ہم آپکے ساتھ ہیں آپ شہر کراچی اور ہمارے لئے آواز اٹھائیں۔