گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رملوہ کی حالت زار سکول کی نہ ہی چار دیواری اور نہ ہی کوئی گیٹ‘طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا

جمعرات 13 جنوری 2022 15:40

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رملوہ کی حالت زار سکول کی نہ ہی چار دیواری اور نہ ہی کوئی گیٹ تقریبا 4 کنال کا رقبے کے گراؤنڈ کی لیونگ بھی نہیں کی گئی طالبات کا مستقبل داؤ پر سکول کے مین گیٹ کی جگہ خالی پر سکول کا بورڈ بھی نصب نہیں کیا گیا حالیہ بارشوں میں سکول کی دیواروں منہدم ہو گئیں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے بچیوں کے لیے واش روم اور پانی کے لیے نلکہ (ہینڈ پمپ)تعمیر کروایا گیا لیکن محکمہ تعلیم نے اس سکول کو لا وارث چھوڑ دیا ہے حکومتی عدم توجہی سے عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیعمارت کی شکستہ حالت ہے چار دیواری کا کچھ حصہ جو قائم ہے وہ بھی گر چکا ہے سکول میں مین گیٹ کا تصور بھی نہیں اور نہ ہی سکول کا کوئی بورڈ نصب کیا گیا ہے معززین علاقہ کا کہنا ہے بجٹ میں سب سے زیادہ تعلیم کے لئے رقم مختص کئے جانے کے بس دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود مرمت نہ ہونے کے باعث عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیںتفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سماہنی کے بڑے موضع رملوہ میں بچیوں کے اکلوتے سرکاری سکول کی مخدوش عمارت طلباء اور اساتذہ کی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گئی، محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی نااہلی کے باعث اسکول کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی، عمارت کی شکستہ حالت ہے چار دیواری کا کچھ حصہ جو قائم ہے وہ بھی گر چکا ہے سکول میں مین گیٹ کا تصور بھی نہیں اور نہ ہی سکول کا کوئی بورڈ نصب کیا گیا ہے معززین علاقہ کا کہنا ہے بجٹ میں سب سے زیادہ تعلیم کے لئے رقم مختص کئے جانے کے بس دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود مرمت نہ ہونے کے باعث عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں, سماہنی کے دیگر سرکاری اسکولوں کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے کہیں اسکول میں بیت الخلاء نہیں ہے تو کہیں پینے کے پانی، بجلی اور فرنیچر کے بغیر طلبہ تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں, اسکولوں میں صفائی کے لئے خاکروب تک دستیاب نہیں تو کہیں چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی، دروازے اور پنکھے بھی چوری ہوتے رہتے ہیں جو عمارتیں تعمیر کی گئیں ہیں ان میں انتہائی ناقص کوالٹی کا میٹیریل استعمال کیا جاتا ہے بارش میں سکول کی عمارت کا ٹپکنا معمول بن چکا ہے۔