
قومی اسمبلی میں حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 بھی منظور کروا لیا
اہم بلز کی منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ شوکت ترین کو اپنی نشست پر بلا کر خصوصی شاباش دی گئی
محمد علی
جمعہ 14 جنوری 2022
00:05

(جاری ہے)
اپوزیشن کے 12 اور حکومت کے بھی 12 ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے۔
حکومت کو ایوان پر 18 ارکان کی برتری حاصل رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے ایوان میں مالیاتی ضمنی بل 2021 منظوری کی تحریک پیش کی۔ مالیاتی ضمنی بل 2021 کیلئے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ میں بعض ترامیم کی ایوان میں شق وار منظوری دی گئی، منی بجٹ میں بچوں کے فارمولہ دودھ پر جی ایس ٹی میں رعایت کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت 500 روپے مالیت کے 200 گرام دودھ کے ڈبے پر جی ایس ٹی نہیں ہوگی۔ 500 روپے سے زیادہ مالیت کے فارمولہ دودھ پر 17 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ چھوٹی دکانوں پر بریڈ، نان،چپاتی،شیر مال،بن، رس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔ لال مرچ اور آئیوڈین ملے نمک پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالیاتی ضمنی بل 2021 منظوری کیلئے پیش کرتے وقت کہا کہ واویلا مچایا جارہا ہے کہ غریب تباہ ہوگیا،مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ 343بلین میں سے 280 بلین ریفنڈ ہوجائیں گے، پھر کس چیز کا طوفان ہے؟ بل میں مزید ٹیکس نہیں لگایا جارہا، یہ ٹیکس نہیں بلکہ معیشت کی ڈاکیومنٹیشن ہے، ڈاکیومنٹیشن سے سب بھاگتے ہیں، ضمنی بل کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔لیپ ٹاپ ، سولر، ڈبل روٹی، دیگر چھوٹی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا رہے۔ ڈاکیومنٹیشن سے معلوم ہوگا کہ کس نے کتنا ٹیکس دیا۔جب تک 18 سے 20 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی نہیں کریں گے تب تک 6 سے 8 فیصد ترقی نہیں ہوگی۔
مزید اہم خبریں
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
-
ملائیشیا پر مذہبی قدامت پرستی کی بڑھتی ہوئی گرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.