چوتھے کمشنر کراچی ونٹر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کا اختتام ،پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی

پیر 17 جنوری 2022 21:34

چوتھے کمشنر کراچی ونٹر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کا اختتام ،پچاس سے زائد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاکہ انسانی زندگی کے کسی بھی شعبے تربیت انتہائی اہمیت کا حامل ہے کھیلوں کے شعبوں میں کوچنگ کا انعقاد بے حد ضروری ،ہم اپنے بچوں کو بہتر تربیت دیکر ٹیلنٹ کو متعارف اور دنیا میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا ونٹر کوچنگ کیمپ کا انعقاد قابل تقلید عمل ہے کھیلوں کی دیگر تنظیمیں اس عمل کر جاری رکھ کر ٹیلنٹ کو متعارف کراسکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر "چوتھے کمشنر کراچی ونٹر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ "کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کھیلوں کے معروف شخصیت شاہدہ پروین کیانی ،شمسی اکیڈمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی ،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،روٹری کلب کراچی گارڈن کے صدر محمد اخلاق ،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینٹر آصف عظیم ،KBBAکے مشیر قانون کشمیری رہنماء غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،شاہ زیب ایڈوکیٹ ،اسپورٹس آرگنائزر کاشف فاروقی ،اسد عباد علی ،سابق ہاکی پلیئر انٹر نیشنل تنویر احمد ،KBBAکے سیکریٹری طارق حسین ،کوچنگ کیمپ کمانڈنٹ اشرف یحییٰ ،کوچ انجینئر زین العابدین ،زعیمہ خاتون اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے تقریب سے خطاب میں مزید کہاکہشہر میں باسکٹ بال سمیت کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے مکمل سرپرستی جاری رکھوں گا میدانوں کو آباد اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اسپورٹس تنظیموں اور آرگنازئرز کی مدد و تعاون کے ساتھ جاری رکھا جائیگا ۔انہوںبتا یا کہ شہر میں میدانوں کو اُس کی اصل شکل میں بحال کیا جائیگا اس سلسلے میں شہر کے کھیل کے میدانوں کے دورے کا آغاز کردیا ہے ضلع جنوبی اور کورنگی کا دورہ کرکے میدانوں کی صورتحال اور کھلاڑیوں کو درپش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے تمام اضلاع کا دورہ کرکے خود کھیل کے میدانوں کو معائنہ کروں گا اور مسائل کو حل کرایا جائیگا اس حوالے سے بلدیاتی اداروں اور ضلع انتظامیہ کو باہمی تعاون کے ذریعے کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کھیل کے میدانوں سے تجاوزات ،تعمیرات اور رکاوٹوں کے خاتمے کا عمل تیز کے ساتھ جاری ہے تمام اسپورٹس وینیو کو صرف کھیلوں کے لئے استعمال میں لایا جائیگا ۔

کمشنر کراچی نے کہاکہ PSLکے موقع پر شہر کو دنیا کا مثالی شہر بنا یا جائیگا اس کے بین الاقوامی تشخص کو اُجاگر کرنے کے لئے شہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائیگا ۔اس موقع پر کمشنر کراچی اقبال میمن نے اعلان کیا کہ 28جنوری سے پانچواں کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال گرلز اینڈ بوائز ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا جائیگا تقریب کے اختتام پر کمشنر کراچی نے تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد و انعاامت تقسیم کئے کراچی اسپورٹس فائونڈیشن اور سید اسپورٹس فائونڈیشن کی جانب سے کھلاڑیوں اور شائقین میں سنی ٹائزر ،کورٹ اسٹاف اور مالیوں میں گرم کپڑی اور کمبل تقسیم کئے ۔