
بابراعظم اور شاہین آفریدی پی ایس ایل 7 میں آمنے سامنے کیلئے پرجوش
پی ایس ایل6 میں شاہین نے بابر کو 46 گیندیں کیں اور ایک بار آؤٹ کیا جبکہ بابر نے شاہین کیخلاف 12 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے، بابر نے ابھی تک شاہین کو چھکا نہیں لگایا
ذیشان مہتاب
منگل 18 جنوری 2022
16:08

(جاری ہے)
بابراعظم نے گزشتہ سال اپنے 5692 ٹی ٹونٹی رنز میں مزید 1779 رنز کا اضافہ کیا اور اوپننگ پارٹنر محمد رضوان کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔
دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 48 سے زیادہ کی اوسط اور 131.38 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں بنائیں۔ شاہین آفریدی 2021ء میں 50 سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے 4 تیز گیند بازوں میں سے ایک تھے۔ بائیں بازو کے پیسر نے 16.4 کے سٹرائیک ریٹ سے 51 شکار کیے ،انہوں نے یہ وکٹیں 21.50 کی اوسط اور 7.82 کے اکانومی ریٹ سے حاصل کیں ۔ بابر اور شاہین پی ایس ایل میں 7 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ پی ایس ایل میں شاہین نے بابر کو 46 گیندیں کیں جس میں انہوں نے ایک بار انہیں آؤٹ کیا جب کہ بابر نے شاہین کے خلاف 12 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ بابر نے ابھی تک شاہین کو کوئی چھکا نہیں لگایا ہے۔ دونوں کا پی ایس ایل میں پہلے چھ اوورز میں غیر معمولی ریکارڈ ہے۔ شاہین کی 6.66 کی اکانومی کم از کم 10 وکٹوں کے ساتھ تیز گیند بازوں میں سب سے بہتر ہے اور بابر کی اوسط 77.42 ہے جو اس مرحلے میں 500 رنز کے ساتھ کسی بلے باز کے لیے سب سے زیادہ ہے، وہ 34 اننگز میں صرف 7 بار آؤٹ ہوئے ہیں۔ 21 سالہ تیز گیند باز کو حال ہی میں لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیے جانے کے بعد بابر اور شاہین اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیمیں 30 جنوری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم اور 18 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کیخلاف اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کی امید کرے گا کیونکہ قلندرز نے 13 میں سے 5 کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ بابراعظم نے شاہین آفریدی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سامنا کرنا ہمیشہ سنسنی خیز ہوتا ہے کیونکہ وہ گیند سے بہت سارے سوالات پوچھتا ہے۔ اس کی تیز رفتار، گیند کو ان سوئنگ کرنے کی صلاحیت اور ویری ایشنز بلے باز کو جانچتی رہتی ہیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بابراعظم ایک مشکل بلے باز ہے اور اس کی بہترین تکنیک کے باعث آپ جہاں بھی بائولنگ کریں وہ آپ کو مشکل میں ڈال دیتا ہے ، بابر چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجا کر آپ کی گیندیں باؤنڈری تک پہنچا دے گا اور آپ کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے ساتھ ٹاکرا کراچی اور لاہور دونوں کرائوڈز کے سامنے دلچسپ ہوگا۔ میں یقینی طور پر اس سے لطف اندوز ہوں گا اور مجھے امید ہے کہ شائقین بھی اسے دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں : رمیز راجہ
-
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
-
جعلی فٹبال ٹیم، انسانی سمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
-
صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
-
ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو کتنا مالی نقصان ہوسکتا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے : سلمان علی آغا
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.