مہنگائی سے عوام پریشان‘ حکمران جماعت میں بغاوت کا خدشہ ظاہر کردیا گیا
پی ٹی آئی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مخاصمت کا نیا رویہ شروع ہوا جس سے پارٹی میں بغاوت کا خدشہ ہے‘ تحریک انصاف میں کھلبلی مچی ہوئی ہے‘ الیکٹ ایبلز آزاد حیثیت یا کسی دوسری جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ اور مجیب الرحمان شامی کا تجزیہ
ساجد علی جمعرات 20 جنوری 2022 10:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لوگوں کو روکنے کیلئے مسلم لیگ ن میں انتشار کی باتیں شروع کی ہیں کیوں کہ وزیراعظم عمران خان کے ووٹ بینک میں کمی نظر آرہی ہے، پی ٹی آئی پر ووٹروں کا دباؤ برقرار رہا تو دوسری طاقتیں بھی غیرجانبدار ہوجائیں گی۔
ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سینئرقانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے جانے کا امکان کم ہے اگر گیا تو اپنی غلطی سے جائے گا ‘ فارن فنڈنگ کیس کی زد میں تمام جماعتیں آئیں گی‘ بلاول بھٹو نوجوان شریف خاندان سے آگے نکل گیا ہے اور بہت تیزی سے سیکھ رہا ہے ، وہ اے آر وائی نیوز کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ، جہاں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تو 23 مارچ کا اعلان کیا لیکن بلاول نے پہلے ہی اعلان کردیا تاہم لانگ مارچ سے حکومت گرانا اتنا آسان نہیں ہے اور میرے خیال میں تو عمران خان کے پی میں دوبارہ حکومت کرلے گا۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف اورن لیگ آج بھی فرمانبردارہے، شاہدخاقان نے کہا ہمارے کندھوں پر ہاتھ رکھ دو، واضح کہا گیا وہاں سے ہاتھ اٹھاؤ اور یہاں پر رکھو لیکن ریاست برداشت نہیں کرتی کہ سابق وزیراعظم وعدہ کرکے ملک سے جائے پھر واپس نہ آئے ، اس لیے اب نوازشریف کےاقتدارمیں آنے کی بات میرے لیے انوکھی بات ہوگی ، ن لیگ تو اب تتر بتر ہوچکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.