فیصل آباد: گیس بحران میں شدت، لکڑی اور ایل پی جی سمیت ایندھن کی قیمتیں پہنچ سے باہر

جمعرات 20 جنوری 2022 12:46

فیصل آباد: گیس بحران میں شدت، لکڑی اور ایل پی جی سمیت ایندھن کی قیمتیں ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) فیصل آباد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، کوئلے، لکڑی اور ایل پی جی سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا دیرینہ سلسلہ تھم نہ سکا، دن بھر سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کو کھانے پکانے سمیت دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں مسائل کا سامنا ہے، گیس کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑیوں، کوئلے اور ایل پی جی سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

لکڑیوں اور کوئلے سمیت دیگر متبادل ایندھن کا کاروبار کرنے والے دکاندار کہتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔شہری حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوئی گیس بحران پر قابو پانے سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے تاکہ انہیں ریلیف میسر آ سکے۔