Live Updates

نالائق وزیراعظم نے ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ،شازیہ مری

خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 23 جنوری 2022 19:50

نالائق وزیراعظم نے ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ،شازیہ مری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے سلیکٹرز نے مینار پاکستان بھرا ،ساڑھے تین سال میں صرف وزیراعظم غربت کی لکیر سے اوپر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنین کہاکہ خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری کے ستائے ہوئے غریبوں کا سامنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے مگر ملک کا حشر نشر کرنے والے کو چھوڑیں گے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اکبر ایس بابر کے بعد احمد جواد نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ تم نے مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا خود کو بھی ایسے سلوک کے لیے تیار رکھو ،27 فروری کو ملک کے عوام تمہیں اقتدار سے بھگانے کیلئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات