
پرویز خٹک نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی وزیراعظم کے مستقبل کیلئے لازمی قرار دے دی
بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔ وزیر دفاع کا بنوں میں خطاب
ساجد علی
جمعرات 27 جنوری 2022
16:52

(جاری ہے)
گزشتہ روز اورکزئی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے،چور پیسے کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی، امریکہ، یورپ و دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے، 80 فیصد تیل، گیس، گھی اور دال باہر سے برآمد کی جاتی ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہوچکی ہیں، چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ہر چیز کو خریدا ہوا ہے، اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی ، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے ۔ اس سے پہلے وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے، جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کا فیصلہ نہ مانا تو ان کو سبق سکھائیں گے،اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہونے ہوالے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا مقابلہ اپنے بھتیجے سے تھا، درمیان میں جمعیت علماء اسلام کا مولوی نکل آیا ، اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ، جو امیدوار مقابلہ کرسکتے ہوں ان کو ٹکٹ دیں گے، اس مرتبہ الیکشن ہار گئے تو پارٹی اور عمران خان کو شدید نقصان پہنچے گا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.