
کر پشن کے خاتمے کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت تمام مکتبہ فکر کو اپنا کردارادا کر نا ہوگا‘محمد سرور
بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کر نے میں مدد ملے گی،صحت انصاف کارڈ حکومت کا غر یب عوام کے لیے تحفہ ہے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو اقدامات آج ہو رہے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی‘گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب
جمعرات 27 جنوری 2022 17:24

(جاری ہے)
نشتر میڈ یکل کمپلیکس کے دورے کے دوران صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک،صوبائی وزیر حسنین جہانیاں گردیزی اور وائس چانسلر نشتر میڈ یکل یونیورسٹی رانا محمد الطاف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر گور نر پنجاب نے کورونا کے دوران شہید ہونیوالے ڈاکٹر ز کے اہل خانہ اور بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالے ڈاکٹر ز کو بھی ایوارڈ سے نوازا اور یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لیے تمام اقدامات کو حل کر نے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔گور نر پنجاب نے تحر یک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر کے گھر ان سے انکی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈہ نہیں ہم صرف اور صرف پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں جس کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام ادارے ملکر اقدامات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام کو اہم مسئلہ صحت کی بنیادی سہولتوں کا ہے جس کے حل کے لیے موجودہ حکومت نے انصاف کارڈ بھی جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات نہ رہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے جس محنت اور جذبہ کے ساتھ کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز بھی کورونا کے دوران فر نٹ لائن پر کام کررتی رہی ہیں ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی کی بات کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ الحمد للہ آج پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں کیونکہ اداروں کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ ذاتی اور سیاسی مقاصدکی بجائے ملکی وقومی مفادات کو تر جیح دیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کو کر پشن جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لیے سب کوملکر کام کر نے کی ضرورت ہے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200سے زائد منصوبوں پر پورے پنجاب میں کام جا رہی ہے اور یہ منصوبے صرف حکومتی اراکین ہی نہیںبلکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے حلقو ں میں بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مارچ تک پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز مشتر کہ طور پر پنجاب کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے بھی صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی طور پر منصوبوں کو تیز کیا جارہا ہے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات مئی سے شروع ہورہے ہیںان انتخابات کے بعد نہ صرف عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے بلکہ پاکستان میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.