پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈکی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے پر خوش ہوں، اظہر محمود

جمعہ 28 جنوری 2022 15:08

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈکی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی فرنچائز  اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر نے کہا ہے کہ ان کی  ٹیم کے ایمرجِنگ کھلاڑی کافی ٹیلنٹیڈ ہیں، مبشر، حریرا اور اطہر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

(جاری ہے)

اظہر محمود نے کہا کہ وہ  بہت خوش ہیں کہ  میں نے پہلے بائولنگ  کوچ، اسسٹینٹ کوچ کا رول کیا اور اب ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ جس طرح پریکٹس سیشن ہورہے ہیں اس پر بہت خوشی ہوئی ہے اس سے کھلاڑی محنت کریں گے اور ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ  ٹیم کا ماحول فیملی جیسا ہے، ان میں سے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے پاکستان ٹیم کے لئے کام کرچکا ہوں اب دوبارہ ان کے ساتھ موجود ہوں ۔اظہر محمود نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں سے مستقبل میں پاکستان ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کو بہت فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ   اسلام آباد یونائیٹڈ  پی ایس ایل میں اپنی مہم کا آغاز 30 جنوری کو پشاور زلمی کے خلاف کرے گی۔