Live Updates

عمران خان ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار رہے ہیں،نجی اسپتالوں کو فائدہ ہوگا ،بلاول بھٹو زرداری

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بتائیں ان کے صوبے میں کہاں مفت علاج ہو رہا ہی چیئرمین پیپلزپارٹی ہم نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا لیکن ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں نے بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کردیا،بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 28 جنوری 2022 23:08

عمران خان ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار رہے ہیں،نجی اسپتالوں کو فائدہ ہوگا ..
گمبٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار رہے ہیں۔ صحت کارڈ سے نجی اسپتالوں کا فائدہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی ہر شہری کو گھر پر مفت علاج پہنچانا چاہتی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بتائیں ان کے صوبے میں کہاں مفت علاج ہو رہا ہی پیپلزپارٹی کے دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا لیکن ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں نے بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کردیا۔

گمبٹ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ادارے کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صحت وسیلہ کارڈ کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا نام نواز شریف نے ویراعظم ہیلتھ کارڈ اور تحریک انصاف کی حکومت نے صحت انصاف کارڈ رکھ دیا۔

(جاری ہے)

ہم مفت کارڈ دے رہے تھے مگر یہ کہتے ہیں کارڈ پر سبسڈی ملے گی اور اب یہ لوگ ہمیں بتارہے ہیں کہ صحت کارڈ اپنالیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے یہ جس طریقے سے صحت کارڈ چلارہے ہیں وہ بھی غلط چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ صرف مستحق افراد کو کارڈ دے کر باقی کے بجٹ سے سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر کی جائے کیونکہ سرکاری اسپتالوں کے بغیر نظام صحت نہیں چل سکتا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار کر وہی پیسہ صحت کارڈ میں دیا جارہا ہے۔

صحت کارڈ سے نجی اسپتالوں کا فائدہ ہوگا۔ صحت کارڈ میں امیروں کیلئے وہی سبسڈی ہے جوغریبوں کیلئے ہے ، این آئی سی وی ڈی طرزکا ادارہ کسی دوسرے صوبے میں نہیں ، پورے پاکستان میں ایک تحصیل دکھا دیں جہاں کینسرکا مفت علاج ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے صرف 3 سرکاری اسپتالوں کا بجٹ خیبرپختونخوا کے ٹوٹل صحت بجٹ سے زیادہ ہے۔ پنجاب اور اور خیبرپختونخوا کے حکومتوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ گمبٹ جیسا ایک اسپتال اپنے صوبے میں دکھادیں جہاں لیور، کڈنی اور کینسر کا مفت علاج ہورہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارا نظریہ اور وژن ہے کہ پورے پاکستان میں کہی بھی علاج میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہوں۔ آج بلوچستان،اسلام آباد اور کشمیر سے لوگ گمبٹ علاج کروانے آتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 2019میں پہلی بار گمبٹ آیا تھا پہلے یہاں کڈنی اور لیور کا علاج چل رہا تھا مگر آج یہ پاکستان کا میڈیکل کیپٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسپتال دکھا دیں جہاں گردوں اورجگرکا مفت علاج ہو ، گمبٹ اسپتال میں عالمی معیار کی سہولتیں موجود ہیں ، گمبٹ اسپتال میں100فیصد مفت علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی29فیصد مریضوں میں گمبٹ میں ٹرانسپلانٹ کرایا ، بلوچستان50،خیبرپختونخوا سی40فیصد مریض علاج کیلئے سندھ آئے ، سندھ جیسے اسپتال کسی دوسرے صوبے میں نہیں دیکھیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کوصحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں ، پہلے گمبٹ اسپتال میں گردوں اور جگرکا علاج ہوتا تھا ، کینسر کا بھی 100فیصد مفت علاج ہورہا ہے ، گمبٹ آج سے پاکستان کا میڈیکل سینٹر ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات