روس کا یوکرائن پر حملہ خطے میںگریٹ گیم کا تسلسل ہے ‘ محسن داوڑ

ان حالات میں فیصلے اور اقدامات احتیاط سے کئے جائیں یوکرائن جنگ کے اثرات سارے خطے پر مرتب ہونگے ‘ سربراہ این ڈی ایم

ہفتہ 26 فروری 2022 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) این ڈی ایم کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں روس کا یوکرائن پر حملہ خطے میںگریٹ گیم کا تسلسل ہے ان حالات میں فیصلے اور اقدامات احتیاط سے کئے جائیں یوکرائن جنگ کے اثرات سارے خطے پر مرتب ہونگے اگر جنگ نہ رکی تو حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پشاور پریس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے طارق داوڑ نے این ڈی ایم میں باقائدہ شمولیت اختیار کی ۔تقریب میں این ڈ ی ایم کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ایم این اے محسن داوڑ نے پارٹی میں شمولیت کرنیوالے طارق داوڑ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ابھی ٹیک آف میں ہے ،پارٹی کے اتنے وسائل نہیں البتہ جو ہمارے ساتھ چلنے کو تیار ہیں وہ سیاسی نظریاتی ورکرز ہی ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محسن داوڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ روس نا مناسب تھا انہوںنے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کسی نے اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے تاہم تفصیل فراہم کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ علی وزیر کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور آواز اٹھائی اپوزیشن کیساتھ مل کر اسکے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے کوشش کی ،علی وزیر کا ہم پر زیادہ حق بنتا تھا لیکن جتنا ہو سکا ہم نے کوشش کی ۔ایم این اے محسن داوڑ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنے علاقے میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس سلسلے میں رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔