شہباز شریف کی تقریر ،حکومتی بینچ سے غدار، غدار ، بھکاری اور امریکہ کے غلام کے نعرے

ہفتہ 9 اپریل 2022 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2022ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دور ان حکومتی بینچ سے غدار، غدار ، بھکاری اور امریکہ کے غلام کے نعرے لگائے ۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب شروع کیا تو حکومتی بنچز سے غدار غدار کے نعرے لگے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہوں، آپ کو چاہیے کہ صحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کرکے سنہری حروف میں نام درج کرائیں، اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز سے بھکاری، امریکہ کے غلام کی نعرے بازی کی جاتی رہی۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس ساڑھے بجے تک ملتوی کر دیا ۔