حمزہ شہباز پنجاب کے 19ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے

ہفتہ 16 اپریل 2022 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) مسلم لیگ (ن) سے وابستگی رکھنے والے حمزہ شہباز پنجاب کے 19ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں ۔ 1947ء کے بعد پنجاب میں اب تک 18وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ 5نگران وزیر اعلیٰ بھی رہے ۔حمز ہ شہباز پنجاب کے 19ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز سے پہلے منتخب ہونے والے وزرائے اعلیٰ میںافتخار حسین مموڈوٹ ،میاں ممتاز دولتانہ، سر فیروز خان نون، عبد الحمید خان دستی،ملک معراج خالد،غلام مصطفی کھر،حنیف رامے،صادق حسین قریشی،نواز شریف،غلام حیدر وائیں، میاںمنظور وٹو( دوبار)،سردارمحمد عارف نکئی،میاںمحمدشہباز شریف(تین بار)،چوہدری پرویز الٰہی، دوست محمد کھوسہ اور سردار عثمان بزدار شامل ہیں ۔

جبکہ نگران وزرائے اعلیٰ میںنجم سیٹھی ،شیخ منظور الٰہی،میاں محمدافضل حیات،شیخ اعجاز نثار اورحسن عسکری رضوی شامل ہیں۔