Live Updates

عمران خان اب ملک میں انتشار، فساد اور خانہ جنگی کرانے کے لئے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں ،نثار کھوڑو

پیر 2 مئی 2022 16:56

لاڑ کانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے غیر ملکی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کی باتیں کرنے والے عمران خان اب ملک میں انتشار، فساد اور خانہ جنگی کرانے کے لئے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کر رہا ہے اس لئے ملک کے ادارے عمران خان کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کے مقاصد اور اس کے استعمال کے متعلق تحقیقات کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لاڑکانہ میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنان سے خطاب اور بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کے امپورٹیڈ کی رٹ لگانے والے عمران خان امپورٹیڈ لوگوں سے فنڈز لے رہے ہیں اور عمران خان کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کے خلاف بیرونی سازش کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے کیوں کے عمران خان کو جو غیر ملکی فنڈنگ کررہے ہیں ان میں اسرائیل، انڈیا اور روس سے بھی تعلق رکھنے والے شامل ہیں اس لئے غیر ملکی فنڈنگ کرنے والوں کے کیا مقاصد ہیں اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے غیر ملکی فنڈنگ فنڈ ریزنگ کا قانون موجود نہیں ہے تاھم سیاسی جماعتیں فنڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانے کی پابند ہیں مگر عمران خان نے فارین فنڈنگ کیس میں فنڈز کی تفصیلات چھپائی ہیں اس لئے فارین فنڈنگ کیس کا فیصلہ رکوانے کے لئے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کرکے ان پر دبا بڑھانا چاھتی ہے عمران خان کچھ بھی کرلے اپنی چوری اور ڈاکے کو نہیں چھپا سکتے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان بھلے لوگوں کو اسلام آباد بلائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 18ویں ترمیم کی طرح تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخاباتی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ہونگے تاکے کوئی بھی جماعت انتخابات پر انگلیاں نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان انجنیئرڈ انتخابات اور دھاندھلی کے ذریعے دوبارہ حکومت میں آنا چاھتے ہیں اب انجنیئرڈ انتخابات کے تمام ذرائع کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کے عمران خان دھرنوں کے ذریعے الیکشن کمیشن اور حکومت پر دبا ڈالنا چاھتے ہیں تاکے آرٹی ایس اور ای وی ایم کے ذرائع سے انجنیئرڈ انتخابات ہوں اور وہ دوبارہ اقتدار میں آسکیں مگر ھم چاہتے ہیں کے انتخابی اصلاحات ہوں اور انجنیئرڈ انتخابات کے ذرائع آرٹی ایس اور ای وی ایم مشین کے خاتمے کی قانون سازی ہو اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہو سکے جس کے نتیجے میں جو جماعت اکثریت حاصل کرے اسی جماعت کو حکومت کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مدینہ میں کھڑے ہوکر مدینے کی بے حرمتی کی ہے اس لئے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کے عمران خان توھین مذھب کرکے ھٹلر اور یزید کے پیروکار بن رہے ہیں اور وہ ملک میں انتشار افراتفری الزامات جھوٹ کی سیاست کو فروغ دے کر صرف اقتدار اور حکمرانی چاھتے ہیں ان کی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کے عمران خان نے خود کو اچھا اور باقی سب خراب ہے کی رٹ لگا رکھی ہے دوسروں کو چور کہنے والہ عمران خان سب سے بڑا ڈاکو ہے اور اب وہ خود کو بچانے کے لئے فرح گوگی بچا مھم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے عمران خان نے توشہ خانہ سے سستے داموں چیزیں لینے کے بعد مھنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کرکے کروڑوں کا ڈاکہ ڈالہ اور وہ جاتے جاتے سرکار کی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں بھی ساتھ کے گئے ہیں اس لئے عمران خان کو اپنی چوریوں کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کے عمران خان اب آصف زرداری سے این آر او لینے کے لئے منتیں کر رہا ہے مگر عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا۔ تحریک انصاف تحریک انتشار بن چکی ہے اور وہ اقتدار جانے کے بعد ھوش و حواس کھو چکے ہیں اس لئے الزامات ، گالم گلوچ بدتمیزیاں ،بے حرمتی فساد کرواکر یہ چاھتے ہیں اگر وہ نہیں تو کوئی اور بھی نہیں مگر ایسا کسی صورت نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کے عمران خان یہودی ایجنڈا پر مذھب اور مقدس مقامات کی توھین کر رہے ہیں۔ ھم آئین اور مذھب کی توھین کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات